قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں کو 10 جنوری کو طلب کرلیا۔
سابق وزراء اور پی ٹی آئی کے رہنماوں اسد قیصر، شہرام ترکئی اور عاطف خان کے خلاف نیب نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
نیب نے اسد قیصر، عاطف خان، شہرام ترکئی کو نوٹس جاری کردیے اور پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو 10جنوری 2024 کو طلب کرلیا۔
نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مردان صوابی روڈ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی شکایات ملی، عاطف خان پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کی شکایات ہیں، چیئرمین نیب نے شکایات پر باقاعدہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
سابق وزیر صحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کے گرد نیب کا گھیراتنگ
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے گھر پر پولیس کاچھاپہ
آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال، پی ٹی آئی کے 2 رہنمانیب کے ریڈار پر