Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2023 04:36pm

برقی چولہے کی قیمت 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی

Welcome

لاہور میں گیس کی قلت کے باعث بجلی کے چولہوں کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، بجلی کے چولہے عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں، گیس کی عدم دستیابی اور چولہوں کے ہوشربا نرخ پر شہری شدید پریشان ہیں۔

گیس نایاب ہونے پر گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہوا تو شہریوں نے متبادل ذرائع کے طور پر بجلی کے چولہوں کی خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کر لیا، چولہوں کی مانگ بڑھنے پر قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، بجلی کے چولہوں کے دام 10 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئے جنہیں سن کر خریدار گہری سوچ میں پڑ جاتے ہیں۔

دکانداروں کے مطابق بازار میں 2 اقسام کے چولہے ہیں جن میں ایک ہوٹ پلیٹ ہے اور دوسرا انڈکشن، انڈیکشن چولہے کی خاص بات یہ ہے کہ غلطی سے اس پر ہاتھ لگ بھی جائے تو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

صارفین نے سردیوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Read Comments