پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر کے دوران ملک بھر سیل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہٓ تھری جی، فور جی ٹیکنالوجی اور نیو جنریشن موبائل سروس سے استفادہ کرنے والوں کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔
اکتوبر کے آخر تک ملک بھر میں سیل فون کے سبسکرائبرز کی تعداد 18 کروڑ 90 لاکھ 77 ہزار تھی جبکہ نومبرکے آخر تک یہ تعداد 18 کروڑ 90 لاکھ 26 ہزار رہی۔
ملک بھر میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں کی تعداد اکتوبر کے آخر میں 12 کروڑ 60 لاکھ 90 ہزار تھی جو نومبر کے آخر میں 12 کروڑ 60 لاکھ 24 ہزار رہی۔
سیلیولر ٹیلی ڈینسٹی اکتوبر کے آخر میں 79.32 فیصد تھی جو نومبر کے آخر میں 78.98 فیصد رہ گئی۔ مجموعی ٹیلی ڈینسٹی اکتوبر کے آخر میں 80.4 فیصد تھی جو نومبر کے آخر میں 80.06 فیصد رہی۔
نیو جنریشن موبائل سروس سے مستفید ہونے والوں کا تناسب اکتوبر کے آخر تک 53.05 فیصد تھا جبکہ نومبر کے آخر تک یہ 52.68 رہا۔
جاز کے تھری جی یوزر اکتوبر کے آخر تک 37 لاکھ 31 ہزار تھے جو نومبر کے آخر تک 35 لاکھ 69 ہزار رہ گئے۔ جاز فور جی یوزر اکتوبر کے آخر میں 4 کروڑ 30 لاکھ 17 ہزار تھے جو نومبر کے آخر تک 4 کروڑ 20 لاکھ 75 ہزار رہ گئے۔
زونگ کے تھری جی سبسکرائبرز اکتوبر کے آخر تک 23 لاکھ 20 ہزار تھے جو نومبر کے آخر تک 22 لاکھ 65 ہزار رہ گئے۔ اکتوبر کے آخر تک زونگ کے فور جی یوزر 3 کروڑ 37 لاکھ 97 ہزار تھے جو نومبر کے آخر تک 3 کروڑ 38 لاکھ 69 ہزار رہ گئے۔
ٹیلی نار کے تھری جی سبسکرائبر اکتوبر کے آخر تک 25 لاکھ 67 ہزار تھے جو نومبر کے آخر تک 24 لاکھ 77 ہزار رہ گئے۔ ٹیلی نار کے فور جی یوزر اکتوبر کے آخر تک 2 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار تھے جو نومبر کے آخر تک 2 کروڑ 31 لاکھ 96 ہزار رہ گئے۔
اکتوبر کے آخر تک یوفون کے تھری جی سبسکرائبر 23 لاکھ 52 ہزار تھے جو نومبر کے آخر تک 22 لاکھ 30 ہزار رہ گئے۔ یوفون کے فور جی یوزر اکتوبر کے آخر تک ایک کروڑ 42 لاکھ 29 ہزار تھے جبکہ نومبر کے آخر تک ان کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 43 لاکھ 49 ہزار ہوگئی۔
نومبر 2023 میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ڈی اے) کو مختلف ٹیلی کام آپریٹرز اور سیلیولر آپریٹرز کے خلاف صارفین کی طرف 14,471 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 14,310 شکایات نمٹادی گئیں۔ بیشتر شکایات سیل فون سبسکرائبزر کے صارفین کی طرف سے تھیں۔ 13,857 میں سے 13,730 درخواستیں نمٹادی گئیں۔
پی ٹٰی اے کے مطابق جاز کے خلاف 6128 شکایات درج کرائیں تھیں جن میں سے 6063 شکایات نمٹادی گئیں۔
ٹیلی نار کے خلاف 2435 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 2392 شکایات نمٹادی گئیں۔
زونگ کے خلاف 3453 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 3439 شکایات نمٹادی گئیں۔
یوفون کے خلاف 1833 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1828 درخواستیں نمٹادی گئیں۔
بیسک ٹیلی فونی کے خلاف 190 شکایات موصول ہوئیں جن میں 177 نمٹادی گئیں۔