خیبرپختونخوا بار کونسل نے وکیل ممبر کی گرفاتر کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔
بار کونسل کے مطابق ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے، گزشتہ روز بار کونسل کے ممبر فرید جان کو چترال میں گرفتار کیا گیا، انہیں فوری رہا کیا جائے۔
کےپی بار کونسل نے کہا کہ دفعہ 188 کے تحت فرید جان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، نگراں حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں کہ سیاسی ورکر کو گرفتار کرے، نگران حکومت انتخابات میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
جعلی لاء گیٹ رزلٹ پیش کرنے کا کیس: وکلاء کے خلاف فوجداری کارروائی کیسفارش
خیبر پختونخوا بار کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیاسی کارکنوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔