کراچی میں پیناڈال اور بروفین سمیت کئی ادویات کی قلت کے بعد مارکیٹ میں جعلی ادویات کی انٹری ہوگئی۔
شہر قائد میں وینٹولین ان ہیلر، کیوبی رون ٹی ایس آر، پیناڈال اور بروفین کے حصول میں عوام کو مشکلات اصل ادویات کی قلت ہوئی تو جعلی دوائیں مارکیٹ میں آگئی ہیں۔
ایک خاتون شہری نے کہا کہ عوام کو اصل ادویات مل بھی جائیں تو بلیک میں خریدنی پڑتی ہیں، میڈیکل اسٹور والے بھگا دیتے ہیں کہ دوائی نہیں، ایک پڑوسی نے نقلی دوائی لی جس سے بچہ ایکسپائر ہوگیا تھا۔
اس کے علاوہ کراچی میں ادویات کی شدید قلت کے دوران دل کے امراض کی ادویات بھی دگنے داموں بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں خالد مصباح الرحمان نے کہا کہ ادویات کی کمی کی بڑی وجہ وہ 95 فیصد خام مال ہے جو ڈالرز میں منگوایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگا را مٹیریل خریدیں گے تو کب تک دوائیاں بنائیں گے، اگر حکومت کو پالیسی پر عمل نہیں کرنا تو اسے ختم ہی کردے۔