Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2023 11:21pm

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کی نگرانی کیلئے کنڑول روم قائم کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2024 کی نگرانی کے لیے کنڑول روم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ کنٹرول روم ابتدائی نتائج، آر اوز، ڈی آر اوز سمیت تمام متعلقہ عملے اور اسٹیک ہولڈر سے رابطہ رکھے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی نگرانی کے لیے کنڑول روم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے کنٹرول روم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کنٹرول روم کل سے کام شروع کردے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کہ کنٹرول روم انتخابات کے نتائج مکمل ہونے تک فعال رہے گا جبکہ کنٹرول روم ابتدائی نتائج، آر اوز، ڈی آر اوز سمیت تمام متعلقہ عملے اور اسٹیک ہولڈر سے رابطہ رکھے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکایت درج کرنے کے لیے ای میل اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کی بعض ٹی وی چینلز پر ترجمان پنجاب الیکشن کمشنر سے منسوبخبر کی تردید

الیکشن کمیشن کا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانےکا فیصلہ

ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مدد میں کتنی رقم قومی خزانے میں جمعہوئی؟

Read Comments