ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آئی پی پی اور ق لیگ سمیت پنجاب میں کسی سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدم اعتماد سے ہٹایا تو اسے معصوم اور ہم ظالم کہلائے گئے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ 9 مئی کے مرکزی کردار کو سزا دینے کے بجائے دیگر موضوعات پر گفتگو ہو رہی ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ استحکام پارٹی اور ق لیگ سمیت پنجاب میں کسی سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ اگر کسی کے کاغذات نامزدگی چھینے گئے ہیں تو تحقیقات کرکے لوگوں کو سامنے لانا چاہیے۔