Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2023 05:11pm

بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان

بھارت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان ہوگیا جبکہ اعصام الحق پلینگ کیپٹن ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی ڈیوس کپ گروپ ون ٹاٸی میں پاکستان کی نماٸندگی اعصام الحق، عقیل خان، محمد عابد، محمد شعیب اور برکت اللہ کریں گے، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا، آٸی ٹی ایف کے سامنے بھارت کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے کہا کہ ہماری کوششوں کی وجہ سے پاکستان نےڈیوس کپ کی میزبانی حاصل کی، حیرانگی ہے کہ بھارتی حکومت ٹینس میں بھی سیاست کر رہی ہے، سیاست اپنی جگہ لیکن کھیلوں میں ایسا نہیں ہونا چاہیئے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سپورٹس ڈپلومیسی دوبارہ شروع ہونی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈین ٹینس ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کی فہرست بھجوائی ہے، بھارتی ٹیم کے ویزوں کے بارے میں بھی کوئی ایشو نہیں ہوگا، حکومت وقت کو بھی پاکستان ٹینس فیڈریشن کی کوششوں کو سراہنا چاہیئے، امید ہے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کے لیے حکومت فنڈز جاری کرے گی۔

مزید پڑھیں

ڈیوس کپ میچز پر بھارتی اپیل مسترد، آئی ٹی ایف نے پاکستان کے حق میںفیصلہ دیدیا

بھارت نے پاکستان میں ڈیوس کپ کےانعقاد کیخلاف اپیلکردی

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلانکردیا

Read Comments