نگراں حکومت بلوچستان نے چمن کے بےروزگار نوجوانوں کو 20 ہزار روپے اعزازیہ رقم دینے کا اعلان کردیا۔
نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ چمن کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ کوشاں ہیں، شہر کے بیروزگارنوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ منظور کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، سرفراز بنگلزئی و دیگر کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا، بولان ایکسپریس بحال ہونے پر حکومت کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم نے پاک ریلوے کو ہدایت کی تھی یہ مسئلہ حل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کیلئے بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا
دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان کو گیس کی سپلائی زیادہ دے رہےہیں،وزیراعظم
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بولان ایکسپریس کی ٹکٹ 2200 روپے ہے جوکہ مناسب ہے، البتہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے کہا ہے بلوچستان کی یوتھ سے ناانصافی قابل قبول نہیں، احمد شہزاد بہت جلدکوئٹہ کا دورہ اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کریں گے، ماضی میں پی سی بی سے اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔