Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2023 12:58pm

سعودی شخص نے عین تلوار چلنے سے قبل بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا

سعودی شہری نے سزائے موت پرعملدرآمد سے صرف چند لمحے قبل اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا۔

جدہ کے علاقے حمدانیہ میں 5 سال قبل معمولی بات پر ہونے والے جھگڑے کا نتیجہ سعودی شہری کے بیٹے کا قتل نکلا تھا۔

اخبار 24 کے مطابقعلاقے میں کارپارکنگ کے اختلاف پر 6 افراد میں ہونے والے اس جھگڑے کے دوران ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔

پانچ سال پرانے اس واقعے کا کیس عدالت میں چلا اور قاتل کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ عدالتی فیصلے کیخلاف کی جانے والی مجرم کی اپیل بھی مسترد کردی گئی تھی۔۫

اپیل مسترد ہونے کے بعد قاتل کے اہل خانہ نے مقتول کے ورثاء سے رابطہ کیا، اس دوران اصلاحی کمیٹی کی جانب سے بھی معاملہ حل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم مقتول کے والد نے صلح پر رضامندی ظاہر نہیں کی تھی۔

قاتل کے ورثاء نااُمید ہوئے اور بالآخر سزائے موت پر عملدرآمد کا دن آپہنچا۔

قصاص کے دن میدان عدالتی اہلکار نے جرم کی نوعیت اور عدالتی فیصلہ سنایا لیکن آخری لمحات میں مقتول کے والد نے جلاد کو تلوار واپس رکھنے کا اشارہ کردیا۔

والد کا کہنا تھا کہ، صرف اللہ کی رضا کیلئے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کرتا ہوں۔’

اس معافی پرقاتل کی والدہ کی جانب سے جذباتی ردعمل دیکھنے میں آیا جن کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے ہمت نہیں ہاری تھی۔

Read Comments