Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2023 11:19am

سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کیلئے بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا

سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کے لیے ملکی بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجالس جاری ہے، اس دوران دنیش کمار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے صرف افسران گریڈ 20 اور 21 کے ہیں، صوبے کو وزارتیں نہیں چاہیے بس بیوروکریسی میں حصہ دیں۔

دنیش کمار کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں لوگ ہوں گے تو بلوچستان میں ترقی ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کافیصلہ

رواں سال سینیٹ کے 56 اجلاسوں میں کتنے بل اور قراردادیں منظورہوئیں

دوران اجلاس نگراں وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سلونگی نے کہا کہ بیوروکریسی میں طریقہ کار شروع ہے، حکومت کے آنے کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی، آپ بہترجانتے ہیں اس میں تبدیلی کیسے کی جا سکتی ہے۔

Read Comments