پاکستان اسٹاک ایکسچیبنج (پی ایس ایکس) میں آج شدید مندی کی لہر دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 60 ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج سارا دن مندی چھائی رہی، رول اوور ویک کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کا رجحان رہا، 60 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رہ سکی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 2258 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد 59 ہزار 457 پر آگیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 2534 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 4 اعشاریہ 11 فیصد کمی کے بعد 59 ہزار170پر بند ہوا۔
گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ 18 دسمبر کو 100 انڈیکس میں 925 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، جب کہ گزشتہ ہفتے انڈیکس 4 ہزار 425 پوائنٹس تنزلی کے بعد 62 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا تھا۔
گزشتہ چند ماہ سے اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب آج ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے، انٹر بینک میں 42 پیسے کمی کے بعد ڈالر 282 روپے 1ٓ0 پیسے پر آگیا۔