ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے۔ روپے کی قدر میں مسلسل 10ویں کاروباری دن اضافہ دیکھا گیا ہے۔
نئے کاروباری کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کا لین دین 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 53 پیسے ریکارڈ کیگئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچیبنج (پی ایس ایکس) میں آج شدید مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑحیں:
عالمی تیل قیمتوں میں اضافہ، لیکن پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کاامکان
بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 1576 پوائنٹس کم ہوکر 60 ہزار 128 پر آگئیا جو گزشتہ کاروباری روز 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔