Aaj Logo

شائع 25 دسمبر 2023 07:54pm

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھل کھیلا جائے گا جس کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا گیا، جس میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبرن میں شروع ہوگا، سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیا، وکٹ کیپر محمد رضوان حتمی 12 کھلاڑیوں میں شامل کرلیے گئے۔

اس کے علاوہ فہیم اشرف بھی نہیں کھیل پائیں گے جبکہ انجرڈ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی ٹیم میں شامل کرلیے گئے۔

12 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، بولرز میں شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔

قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن بارش سے متاثر ہوا ٹیم نے انڈور پریکٹس کی، تربیتی سیشن کے دوان پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور تحائف بھی پیش کیے۔

اس سے قبل باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے جس میں اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران انکشاف ہواہے کہ بارش کی وجہ سے آج میلبرن کی پچ دیکھنے میں ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو دشواری پیش آئی، پچ پر گھاس کی وجہ سے قومی ٹیم مینجمنٹ کی 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ جانے کی تیاری کر لی گئی۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ساجد خان کو نہ کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ، حسن علی اور عامر جمال کوٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

میلبرن پچ پر گھاس کی وجہ سے کپتان شان مسعود نے محمد حفیظ کو 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ جانے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں

پرتھ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی انجری کاشکار

نعمان علی کی جگہ کون سا کھلاڑی آسٹریلیا جائے گا؟ پی سی بی نے اعلانکردیا

قومی کرکٹرز آسٹریلوی کھلاڑیوں کیلئے کرسمس تحائف لیکر پہنچگئے

Read Comments