صوبائی وزیر معدنیات میرخدا بخش مری کا کہنا ہے کہ معدنیات نکالنے سے روکنے کیلئے مذہب کارڈ کھیلا جارہا ہے، جب کہ ضلع تھرپارکر میں خودکشیوں کا اعداد و شمار زیادہ ہے۔
ننگرپارکر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے نگراں وزیر معدنیات میر خدا بخش کا کہنا تھا کہ پہاڑ اور معدنیات اللہ کی نعمت ہیں، سندھ اتنی معدنیات کے باوجود غریب ہے، اور ضلع تھرپارکر میں خودکشیوں کا اعداد و شمار زیادہ ہے۔
میر خدا بخش کا کہنا تھا کہ صوبے میں جو معدینات ہیں وہ نکال نہیں رہے، معدنیات نکالنے سے روکنے کیلئے مذہب کارڈ کھیلا جارہا ہے، معدنیات نکالتے ہوئے مندر یا مسجد نہیں توڑیں گے، ملکی ترقی میں اقلیتوں کا بڑا حصہ ہے۔