تحریک انصاف کے روپوش رہنما حماد اظہر نے تصدیق کی ہے کہ حلقہ این اے 129 سے میرے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصدیق کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 129 سے آج میرے کاغذات نامزدگی کی جانچ پرتال ہوئی، اور انہیں منظور کر لیا گیا ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ میں تیسری بار عاجزی کے ساتھ اپنے آپ کو اس حلقے کی عوام کے آگے احتساب کے لئے پیش کر رہا ہوں، اور اگلے 5 سال کا منشور لے کر عوام سے مینڈیٹ مانگوں گا۔
نادرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تردید کردی
جلاؤ گھیراؤ کیس: حماد اظہر اور مراد سعید سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ 13 دسمبر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر اور مراد سعید سمیت 8 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ تھانہ گلبرگ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، لیکن ملزمان تفتیش کے لئے پیش نہیں ہورہے۔
روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع
عدالت نے 8 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، ملزمان میں زبیر نیازی، حماد اظہر، مرادسعید، عندلیب عباس اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔