Aaj Logo

شائع 25 دسمبر 2023 04:49pm

آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ: نگراں وزیراعظم نے متبادل افسروں کے نام طلب کر لیے

آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کے معاملے پر نگراں وزیراعظم انوار الحق نے متبادل افسروں کے نام طلب کر لیے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آئی جی اسلام آباد اورڈپٹی کمشنر کے تبادلے کے معاملے پرمتبادل افسروں کے نام طلب کرلیے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا، خط میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام اورآئی جی اسلام آباد کے متبادل ناموں کا پینل بھیجا جائے، ناموں کا پینل آنے پر نئے ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کے آڈرز ہوں گے۔

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت کا آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہٹانے کافیصلہ

الیکشن کمیشن کی ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کیہدایت

Read Comments