سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت میں آکر مزدور اور یوتھ کارڈ لائیں گے جب کہ کسانوں کو براہ راست سبسڈی بھی دیں گے، جب کہ 17 وفاقی وزارتیں بند اور سولر سسٹم کے ذریعے 300 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔
نوابشاہ کے بختاور گرلز کیڈٹ کالج کی تیسری پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شعبہ خواتين کی شرکت کے بغير نامکمّل ہے، ملک کی تعمير و ترقّی میں خواتين کا اہم کردار رہا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا خواب خواتین کے لیے تھا، یہ طالبعلم شہید بے نظیر بھٹو کا خواب پورا کر رہے ہیں، آ پ لوگوں نے ہی ملک کو آگے لے کر چلنا ہے، مل کر محنت کریں ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا خواب خواتین کے لیے تھا، یہ طالبعلم شہید بےنظیر بھٹو کا خواب پورا کر رہے ہیں، آ پ لوگوں نے ہی ملک کو آگے لےکر چلنا ہے ۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مل کر محنت کریں ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، ہمیں تاریخی بےروزگاری اور غربت کا مقابلہ کرنا ہے، پرانے سیاستدان ملک کا ماضی،آپ مستقبل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ملک کو بہت خطرہ ہے، عوام اس وقت بہت سے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، تنقید اور گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا، عوام کی تکلیف اور مسائل کو ہم حل کرسکتے ہیں ۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک کو اس وقت تاریخی معاشی بحران کا سامنا ہے، جتنی آج روٹی کپڑا اور مکان کی ضرورت ہے، پہلے نہیں تھی، اقتدار میں آکر کسان، مزدور کارڈ اور نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ لائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے 35 ہزار کی تنخواہ میں گزارہ ہو جاتا تھا لیکن آج کی معاشی صورتحال میں ڈبل کمانا پڑتا ہے، کسان کو براہ راست سبسڈی دلوائیں گے، ایک سال کے لیے نوجوانوں کو مالی مدد فراہم کریں گے۔
اپنے خطاب میں بلاول نے مزید کہا کہ زراعت اور انفرااسٹرکچر میں انقلابی تبدیلی لائیں گے، بجلی کابل زیادہ آتا ہے مگر بجلی نہیں آتی، لہٰذا سولرانرجی کے ذریعے 300 میگاواٹ بجلی مفت پہنچائیں گے، سولر اور ونڈ پاور منصوبے لگاکر اپنی بجلی خود پیدا کریں گے، واپڈا اور کے الیکٹرک کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
پیپلز پارٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکر ڈیولپمنٹ نقشوں میں تبدیلیاں لے کر آئیں گے اور سندھ سے شروع ہونے والے انقلاب کو پورے ملک میں پھیلائیں گے۔
بختاور گرلز کیڈٹ کالج میں 300 طالبات زیر تعلیم ہیں، پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کیڈٹس، کالج عملے کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں، اعزازی شمشیر کیڈٹ زینب ملک جب کہ قائد اعظم ایوارڈ کیڈٹ سورٹھ علی کو دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
خان کے حق میں نعرے لگنے پر خوش ہوں، سب ایک دوسرے کو محب وطن پاکستانیمانیں، بلاول
الیکشن میں نواز شریف کا نعرہ ہوگا ”مجھے کیوں بلایا“، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا دورہ کیا اورکیڈٹس کے تیار کردہ مختلف سائنس پراجیکٹس اور فن پاروں کا مشاہدہ کیا۔