نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داران کو سز اہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہر کے بشپ کا ہمیشہ امن وامان کے لیے کردار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داران کو سزا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، حکومت نے ان گرجا گھروں کی جلد از جلد تعمیر نو کی، قومی پرچم میں سبز رنگ مسلمانوں کیلئے ہے تو سفید رنگ آپ لوگوں کیلئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان میں کرسمس کیسے منائی جاتی ہے، ٹری پر ستارے، چھڑی اور گھنٹی کےکیا معنی ہیں
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا جشن آج روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔