اسلام آباد میں ایکسپریس وے ڈھوک کالا خان کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔
تیز رفتار کار نے ون ویلنگ کرتے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی اور فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق دو جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے ہے۔
معافی مانگنے کیلئے آنیوالے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار دیگئی
کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ، آگ فلیٹ کی بالائی منزل پرلگی
ریسکیو ادارے کے ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔