Aaj Logo

شائع 24 دسمبر 2023 09:21pm

باجوڑ سے پہلی مرتبہ خاتون امیدوار نے صوبائی نشست کیلئے کاغذات جمع کرا دیے

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ سے خاتون امیدوار سلطنت بی بی نے صوبائی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

خاتون امیدوار سلطنت بی بی کے کاغذات نامزدگی ان کے شوہر نے جمع کرائے۔

سلطنت بی بی کے شوہر کا کہنا ہے کہ اہلیہ نے خواتین کے لیے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، قبائلی اضلاع میں خواتین کو بے شمار مسائل درپیش ہیں۔

سلطنت بی بی کا کہنا ہے کہ خواتین کی تعلیم، صحت اور روزگار کے سلسلے میں خدمت کرنا چاہتی ہوں، الیکشن میں کامیابی ملی تو بھرپور جدوجہد کروں گی۔

یاد رہے کہ باجوڑ کے چاروں صوبائی حلقوں کیلئے 96 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

پی کے 19 کےلئے 19 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، پی کے 20 کیلئے 26 کاغذات، پی کے 21 کیلئے 26 اور پی کے 22 کیلئے 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

Read Comments