تھانہ صدر میں پیزا ڈیلیوری بوائے کو پیزے کے پیسے مانگنے پر قتل کردیا گیا۔
فیصل آباد میں ڈیلیوری بوائے کو پیزے کے پیسے مانگنے پر قتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور لاش کو جنرل اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کاشف نام ڈیلیوی بوائے تھانہ صدر کےعلاقے میں پیزا ڈیلیوری کیلئے گیا تھا،ملزمان نے پیزا کے پیسے مانگنے پر کاشف کو گولی ماردی، جس سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔