Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2023 10:59pm

نعمان علی کی جگہ کون سا کھلاڑی آسٹریلیا جائے گا؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپینڈکس کے شکار لیفٹ آرم لیگ اسپنر نعمان علی کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کو آسٹریلیا بھجوانے کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔

پی سی بی کی جانب جاری اعلامیہ کے مطابق لیفٹ آرم سپنر نعمان علی اپینڈکس کے آپریشن کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد نعمان علی کے متبادل کے طور پر محمد نواز کو آسٹریلیا بھجوانے کے لیے منتخب کرلیا، محمد نواز پہلی دستیاب فلائٹ سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ محمد نواز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں۔

اس حوالے سے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ نعمان علی ٹیسٹ میچز کے لئے دستیاب نہیں ہیں، لاجسٹک مسائل اور بقیہ کھلاڑیوں کا ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے محمد نواز دستیاب کھلاڑی تھے جبکہ ابرار احمد تیسرے میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

آسٹریلیا میں موجود ان فٹ مسٹری اسپنر ابرار احمد کی سڈنی میں تیسرے ٹیسٹ میں دستیابی کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیم کا ایک اور بولر آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

دوسری جانب آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہے، خرم شہزاد کے بعد اسپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے، نعمان علی کا میلبرن اسپتال میں اپینڈیکس کا آپریشن ہوا۔

نعمان علی نے گزشتہ روز اچانک پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی، جس کے نتیجے میں ان کے ایمرجنسی میں معائنہ اور اسکین کیے گئے جس میں اپینڈیکس کی تشخیص ہوئی۔

بعد ازاں سرجن کے مشورے پر آج صبح ان کی لیپروسکوپک اپینڈیکٹومی کروائی گئی، سرجری کے بعد وہ بہتر ہیں، آج شام میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا تاہم ڈاکٹر نے نعمان علی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ سے قبل نعمان علی کی انگلی میں کٹ لگ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پرتھ ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

مزید پڑھیں

پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ119

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے مات دےدی

میلبرن ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا نے 13رکنی ٹیم کا اعلانکردیا

مسٹری اسپنر ابرار احمد بھی آسٹریلیا میں انجری کا شکار ہیں آف اسپنر ساجد خان کو فوری طور پر آسٹریلیا بلایا گیا تھا جو اس وقت میلبرن میں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

Read Comments