Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2023 08:42pm

جہانگیر ترین کا ملتان سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے ملتان سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے ملتان سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 ملتان سے بھی متوقع امیدوار ہوسکتے ہیں، انہوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

ذرائع کے مطابق ملتان سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی ان کی ٹیم کی جانب سے کل (اتوار کو) جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 لودھراں سے انتخابی مہم کا آغاز کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل (اتوار کو) آخری روز ہے۔

الیکشن کمیشن نے 21 تاریخ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کردی تھی۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں انتخابات کون جیتے گا، مصنوعی ذہانت نے جواب دےدیا

چوہدری نثار کا پہلا جلسہ، نواز لیگ کے حوالے سے اشارہ دےدیا

ایم کیوایم نے شہباز شریف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردیدکردی

Read Comments