متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے سابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کی گئی ہے۔
ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، این اے 242 سے مصطفیٰ کمال ایم کیوایم کے امیدوار ہیں۔
ترجمان ایم کیوایم نے مزید کہا کہ کراچی میں کسی بھی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔
سیاست کے بڑوں میں سے کون کس سے لڑےگا
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ مؤخرکردیا
بلے کا نشان لینے کیلئے ایک جماعت نے پہلے سے درخواست دے رکھیتھی