سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ سے تعلق رہا مگرتنقید نہیں کرونگا کیونکہ می کسی پارٹی کی دُم پکڑ کر نہیں جیتنا چاہتا۔
راجڑ میں اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ںثار نے کہا کہ علاقے کا ماضی میں وزیر نہیں بلکہ علاقے کا ویربن کر آیا، میرے مخالفین منتیں کرکے لوگوں کو جلسے میں لاتے ہیں لیکن میں کسی پارٹی کی دُم پکڑ کر نہیں جیتنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ کبھی خود پر داغ نہیں لگنے دیا نہ کرپشن کی، کسی پرتنقید کر کے ووٹ نہیں لینا چاہتا،مسلم لیگ سے میرا تعلق رہا مگر تنقید نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:
پی ٹی آئی کے علاوہ کونسی جماعتیں اپنا انتخابی نشان کھو چکی ہیں؟
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، معجزہ ہی پاکستان کو بچا سکتا ہے، اگر اسمبلی میں گیا تو اس معجزے کا حصہ ہوں گا۔
خیال رہے کہ چوہدری نثار دو قومی اور ایک صوبائی نشست سے عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔