Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2023 03:53pm

فرانس نے 300 بھارتی باشندوں سمیت طیارہ پکڑ لیا

فرانس نے نکارا گوا جانے والے ایک چارٹرڈ طیارے کو اتار لیا ہے۔ اس طیارے میں 303 سے زائد بھارتی باشندے سوار ہیں۔ فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ سے متعلق شبہات کی بنیاد پر طیارے کو تفتیش کی غرض سے اتارا گیا ہے۔ مشرقی فرانس کے علاقے مارن میں مقامی حکام نے بتایا کہ اس پرواز کے مقصد اور متعلقہ معاملات کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

بی ایف ایم ٹی وی ، فرانس 3 اور دیگر فرانسیسی میڈیا نے بتایا ہے کہ طیارے کو تفتیش کے بعد کلیئرنس کی بنیاد پر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ یہ طیارہ رومانیہ کی ایک چارٹر کمپنی سے لیا گیا ہے۔ پرواز جمعرات کو دبئی سے شروع ہوئی تھی اور اسے مشرقی فرانس کے ویٹری ایئر پورٹ پر تکنیکی وجوہ کی بنیاد پر اتارا گیا تھا۔

ایئر پورٹ کے ویلیکم ایریا کو ویٹنگ ایریا میں تبدیل کرکے تمام مسافروں کو کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ بستر اور کمبل سمیت سردی سے بچائو کی تمام چیزیں فراہم کردی گئی ہیں۔ اس دوران جوڈیشل انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

فرانس میں بھارتی سفارت خانے کو طیارے کے اتارے جانے اور پرواز کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تفتیش سے مطلع کردیا گیا ہے۔

Read Comments