سیالکوٹ میں جنگل سے نایاب نسل کا سامبڑ ہرن آبادی میں گھس آیا۔ ہرن اپنے قدرتی مسکن سے بھٹک گیا تھا۔
انچارج وائلڈ لائف اسکواڈ عاصم کامران کے مطابق وائلڈ لائف نے ہرن کو سرحدی دیہات ملوچھت کے جوہر سے ریسکیو کیا۔
وائلڈ لائف اسکواڈ اور رینجرز اہلکاروں نے مشترکہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ ہرن کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :
بہاولپور: نایاب نسل کے ہرن شکار کرنے والے 5 مسلح شکاری گرفتار
مارگلہ ہلز : ہرن کے شکاریوں کا وائلڈ لائف کی ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج
انچارج وائلڈ لائف نے مزید بتایا کہ ہرن کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ جس کے بعد نایاب نسل کے ہرن کو قریبی جنگل میں آزاد کر دیا گیا۔