پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق 28 برس کے ہو گئے ہیں۔
قومی ٹیم ان دنوں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا میں ہے۔
امام الحق نے میلبرن میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ سالگرہ کا جشن منایا۔ ساتھی کھلاڑیوں نے امام الحق کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جشن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیک کاٹنے کی تقریب میں سابق کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر محمد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر افراد لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف دو اننگز میں 72 رنز بنائے تھے۔ یہ میچ میزبان ٹیم نے 360 رنز سے جیتا تھا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔