Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2023 08:39pm

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں دائر حالیہ 2 ریفرنسز کی پیروی کیلئے 5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں دائر حالیہ 2 ریفرنسز کی پیروی کے لیے 5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی۔

نیب ذرائع کے مطابق 5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم کی سربراہی سردار مظفر عباسی کریں گے۔

نیب کی پراسیکیوشن ٹیم میں اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عرفان احمد بولا اور سہیل عارف شامل ہیں، اس کے علاوہ 5 رکنی ٹیم میں بیرسٹر اویس ارشد اور امجد پرویز بھی شامل ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب نے حال ہی میں 2 ریفرنسز دائر کیے ہیں، دونوں ریفرنسز کی پیروی کے لیے 5 رکنی ٹیم نے کام شروع کردیا۔

نیب ذرائع نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

مزید پڑھیں

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنسدائر

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے گرفتاری ڈالدی

Read Comments