مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اختلاف سامنے آگیا، صدر آئی پی پی علیم خان اور چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز لاہور کے حلقہ 119 سے انتخاب میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں، (ن) لیگ لاہور سے کسی بھی قومی اسمبلی کی نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں چاہتی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔
مریم نواز اور علیم خان دونوں قومی اسمبلی کے حلقہ 119 سے امیدوار ہیں، علیم خان چاہتے ہیں کہ وہ سیٹ ایڈجسمنٹ کے تحت 119 سے انتخاب میں حصہ لیں جبکہ ن لیگ مریم نواز کو حلقہ 119 سے انتخاب لڑوانا چاہتی ہے۔
عون چوہدری نے بھی لاہور سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر کاغذات جمع کروا رکھے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے مطابق اگر لاہور سے اتنی زیادہ سیٹوں پر آئی پی پی کو ایڈجسٹ کیا گیا تو ہمارے لوگ کہاں جائیں گے۔
مسلم لیگ (ن) نے لاہور سے آئی پی پی کو کسی بھی سیٹ پر ایڈجسٹ کرنے سے معذرت کرلی۔
ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کہ جماعت لاہور کے کسی قومی اسمبلی کے حلقہ سے سیٹ ایڈجسمنٹ کی پوزیشن میں نہیں ہے تاہم علیم خان کو لاہور کے کسی صوبائی حلقے پر ایڈجسمنٹ کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ لودھراں سے جہانگیر ترین کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ بھی ممکن ہے۔
آئی پی پی کا کونسا رہنما کہاں سے الیکشن لڑے گا، تفصیلات سامنےآگئیں
سیٹ ایڈجسٹمنٹ: مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی نے باضابطہکمیٹیاں تشکیل دے دیں
استحکام پاکستان پارٹی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور دیگر انتخابی امور جاریرکھنے پر اتفاق