پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت آغاز ہوا، اور 100انڈیکس 85 پوائنٹس اضافے سے62 ہزار 700 ہوگیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار 700 پوائنٹس پر آگیا۔ اس دوران 100 انڈیکس میں 1000پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی اور انڈیکس 61 ہزار 600 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 988 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 385 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔