شہرِ کراچی میں رواں ہفتے ٹھنڈ کے بعد سردی کی شدت میں کمی دیکھی جائے گی۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے شہر میں 25 دسمبر سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں 25 دسمبر کے بعد سے رات میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دن میں درجہ حرارت 28 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کی جانب سے جنوری 2024 کے آغاز سے شہر میں دوبارہ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔