یورپی ملک چیک ری پبلک کی یونیورسٹی میں نوجوان طالب علم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جب کہ 24 زخمی ہوگئے۔
چیک پولیس کے مطابق 24 سالہ طالبعلم چارلس نے ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی، چارلس پراگ یونیورسٹی میں آرٹس فیکلٹی کا طالب علم تھا جس کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ثابت ہوا۔
پراگ ریسکیو سروس نے تصدیق کی کہ فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 24 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پراگ یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ملک کے صدر نے اپنا دورہ فرانس مختصر کردیا۔