ہالینڈ میں غزہ کے اسرائیلی فوج کے مظالم سے شہید 8 ہزار بچوں سے انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں 8 ہزار کے قریب جوتوں کے جوڑے رکھے گئے تاکہ غزہ میں کئی ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران محصور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔
پلانٹ این اولیو ٹری فاؤنڈیشن نے ہالینڈ میں منعقدہ تقریب میں اسرائیلی حملوں اور فلسطینی بچوں کے اجتماعی قتل کو اجاگر کیا۔
اسرائیل نے وحشیانہ بمباری سے 75 روز میں غزہ کے 8 ہزار سے زائد بچے شہید کر دیے ہیں۔
اقوامِ متحدہ میں بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ غزہ میں بچوں کو ضرورت کا صرف 10 فیصد پانی میسر ہے۔
یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں بچے اور ان کے خاندان آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے سے غزہ میں بچوں کے مرنے کا خدشہ ہے۔