آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے۔
آرمی چیف نے 14 دسمبر کو واشنگٹن میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی اور پاکستانی نژاد امریکیوں سے معیشت، دہشتگردی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو بھی سراہا تھا۔ تقریب میں موجود پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے امریکی نشریاتی ادارے ”وائس آف امریکا“ سے گفتگو میں بتایا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا، ’لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن رکیں گے نہیں اور ہر صورت سینیٹ الیکشن سے پہلے ہوں گے‘۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔
جبکہ پاکستان میں سینیٹ کا اگلا الیکشن مارچ 2024 میں ہونا ہے۔