Aaj Logo

شائع 21 دسمبر 2023 09:22am

ٹائمز اسکوائر پرسالِ نو کے استقبال کی تیاریاں، 2024 کے ہندسے پہنچا دیے گئے

Welcome

دنیا بھرمیں نئے سال کا بے چینی سے انتظارکیا جا رہا ہے۔ ایسے میں نیو یارک کے تائمزاسکوائر کی بات ہی کچھ اور ہے۔ جہاں نئے سال کے استقبال کی خصوصی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ 2024 کے ہندسے ٹائمر اسکوائر پہنچادیئے گئے۔

سال 2024 کے تمام ہندسے 31 دسمبر کی رات جلائے جائیں گے۔ لائٹس جلاکر انہیں جانچا بھی جاچکا ہے۔

ٹائمز اسکوائر میں گہما گہمی دیکھ کر لگتا ہے نیا سال آہی چکا ہے۔ نئے سال کی آمد پر یہاں عالمی شہرت یافتہ اسٹریٹ پارٹی ہوتی ہے۔ مقامی باشندوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے آنے والے سیاح بھی اسٹریٹ پارٹی میں شریک ہوکر نئے سال کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

2024 کے ہندسے سڑک کے راستے کم و بیش ساڑھے چار ہزار کلومیٹر کے سفر کے بعد یہاں پہنچائے گئے ہیں۔ ابتدائی آزمائش کے بعد اب یہ ہندسے نمائش کے لیے رکھے جارہے ہیں تاکہ لوگ ان کے ساتھ تصویر لے سکیں۔ ٹائمز اسکواجر الائنس کے صدر ٹام ہیرس نے بتایا کہ ریہرسل کے بعد یہ ہندسے عوام کے لیے باہر لائے جارہے ہیں۔

ٹائمز اسکوائر میں نئے سال کی آمد کے جشن کے حوالے سے نیو یارک کے شہریوں اور سیاحوں میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ نیو یارک کے جو باشندے ویسے سال بھر بھیڑ سے بچنے کی خاطر ٹائمز اسکوائر سے گزرنا پسند نہیں کرتے وہ بھی نئے سال کے جشن میں حصہ لینے یہاں ضرور آتے ہیں۔ یہ جشن اب شہر کی شناخت کے ساتھ ساتھ قومی روایت کی سی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

Read Comments