استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی ممبران کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی ہدایت کردی۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی جانب سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو ہدایات جاری کی گئی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کے تمام اراکین ہر حلقے میں نامزدگی کے کاغذات فوری طور پر حاصل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی امیدوار درخواستیں جمع کروائیں، ملک بھر میں ہر حلقے کے لیے ممکنہ امیدواران فوری کاغذات حاصل اور جمع کرائیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے ڈویژنل صدور کو قومی و صوبائی اسمبلی امیدواران کے لئے کو آرڈینیشن کی ہدایت کردی۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا کسی اور معاملے کو بعد میں دیکھیں گے۔
پنجاب میں انتخابات: الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاریکردی
تحریک انصاف کا حلقہ بندیوں کیخلاف تمام ہائیکورٹس میں درخواستیں دائرکرنے کا اعلان
ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ میںاضافے کا مطالبہ
عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے خواتین کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنائی جائے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی درخواستیں طلب کی گئی ہے، جس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔