Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 09:11pm

کے الیکٹرک کے لئے اربوں روپےکی ایڈوانس سبسڈی منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاورپلانٹس کو آئی پی پیز کی طرز پر تکینیکی گرانٹ کے طور پر رقم دینے کا فیصلہ کیا اور سرکاری پاور پلانٹس کو 262 ارب جب کہ کے الیکٹرک کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 57 ارب ایڈوانس سبسڈی منظور کرلی گئی ہے۔

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاورپلانٹس کو آئی پی پیز کی طرز پر تکینیکی گرانٹ کے طور پر رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے سرکاری پاور پلانٹس کو 262 ارب کی ادائیگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، جب کہ کے الیکٹرک کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 57 ارب ایڈوانس سبسڈی منظور کرلی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت ایکسپورٹ فنانس اسکیم فیز آوٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، اور نیکا ادارے کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن سے وزارت توانائی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Read Comments