رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حسان نیازی نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
حسان نیازی کی والدہ نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا، حسان نیازی نااہل ہیں اور نہ ہی سزا یافتہ، وہ اس وقت زیرِ حراست ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حسان نیازی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پراسیس مکمل کرنے، اوتھ کمشنر کو حسان نیازی سے ملاقات کرکے کاغذات نامزدگی کی تصدیق اور دستخط کی اجازت دے۔