بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے صبح کے وقت چائے بنانے پر جھگڑے کے دوران بیوی کو قتل کردیا۔
اتر پردیش کے دھرم ویر نے طیش میں آکر تلوار نما ہتھیار سے 50 سالہ سندری پر چار بار حملہ کیا
ضلع غازی آباد کے گائوں فضل گڑھ میں دھرم ویر نے منگل کی صبح اپنی 50 سالہ بیوی سندری سے چائے بنانے کو کہا۔ سندری نے چائے بنانے سے انکار کیا تو دونوں میں توتو میں میں ہوئی۔ گالی گلوچ کے دوران دھرم ویر نے مشتعل ہوکر تلوار نما ہتھیار سے سندری کی گردن اڑادی۔
پولیس نے بتایا کہ دھرم ویر نے سندری کی گردن پر چار مرتبہ وار کیا۔ بیوی کی لاش دیکھ کر دھرم ویر شدید خوفزدہ ہوا اور موقع سے فرار ہوکر گائوں ہی میں کہیں روپوش ہوگیا۔
دھرم ویر کے بیٹے نے پولیس کو اس واردات کی اطلاع دی اور ایف آئی آر بھی درج کروائی۔ پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرنے کے بعد تھوڑی ہی دیر میں دھرم ویر کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
جھگڑے نے جب طول پکڑا تو دھرم ویر نے پہلے بیوی کو گالیاں دیں اور پھر طیش میں آکر تلوار نما ہتھیار سے اس کی گردن اڑادی۔
پولیس نے بتایا کہ دھرم ویر نے سندری کی گردن پر چار مرتبہ وار کیا۔
واردات کے بعد حواس بحال ہوئے تو بیوی کی لاش دیکھ کر دھرم ویر شدید خوفزدہ ہوا اور موقع سے فرار ہوکر گاؤں ہی میں کہیں روپوش ہوگیا۔
دھرم ویر کے بیٹے نے پولیس کو اس واردات کی اطلاع دی اور ایف آئی آر بھی درج کروائی۔
پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرنے کے بعد تھوڑی ہی دیر میں دھرم ویر کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔