پاکستان ریلوے نے کورونا اور سیلاب میں بند ہونے والی عوام ایکسپریس کو 2 سال بعد خیبرپختونخوا کی عوام کے لیے بحال کردیا ہے، جس سے مسافر انتہائی خوش دکھائی دیے۔
کورونا اور سیلاب کے دوان عوام ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک کو بند کردیا گیا تھا جن میں سے آج عوام ایکسپریس کو پشاور سے کراچی کے لیے بحال کردیا گیا ہے، ٹرین پشاور سے براستہ روالپنڈی، لاہور، ملتان اور روہڑی سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔
اٹک ریلوے اسٹیشن کے ساتھ دیگر اسٹیشوں کی رونقیں بحال ہو کر اسٹیشن پر بند اسٹال بھی کھول گئے جس سے بے روز گار دکانداروں کا روزگار بھی بحال ہوگیا ہے۔
مُسافر بھی عوام ایکسپریس دوبارہ شروع کرنے پر خوش دکھائی دیے، ان کا کہنا ہے کہ بسوں اور ویگنوں کی نسبت ٹرین کا سفر آرام دہ ہوتا ہے۔
مُسافروں نے پاکستان ریلویز سے دیگر ٹرینیں بھی شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
واضح رہے کہ عوام ایکسپریس کورونا وائرس کے بعد بند کردیا گیا۔