Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 06:18pm

امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر سستا ہونے کے بعد 282 روپے 90 پیسے پر بند ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا اور انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.70 روپے پر آگیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 90 پیسے پر بند ہوگیا۔

گزشتہ روز 19 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283 روپے ایک پیسے تھا۔

Read Comments