دادو کے کچے میں پولیس کی جانب سے گرینڈ آپریشن کیا گیا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لیا۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے دو دستی بم اور ہتھیار برآمد کیے گئے۔
ایس ایس دادو شبیر احمد سیٹھار نے پریس ریلیز میں بتایا کہ رکن اور پاٹ کے علاقے میں ڈاکو گلشیر چانڈیو اور قربان چانڈیو گینگ کے خلاف پولیس کی بھاری نفری اور جدید آلات کے ہمراہ آپریشن کیا گیا ہے، حراست میے لیے گئے افراد میں گینگ کا رنگ لیڈر بھی شامل ہے۔
پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی، ڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت متعلقہ تھانے میں مقدمات بھی درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
کراچی: ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیر طارق کی ضمانت منظور
جعل سازوں نے جعلی سمز رجسٹر کرانے کے نت نئے طریقے ایجاد کرلیے
لاہور سیف سٹی اتھارٹی کی نشاندہی پر دو ڈکیت گرفتار
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کے خلاف مزید آپریشن جاری ہے اور حکمتِ عملی کے ساتھ مزید پیش قدمی کی جا رہی ہے۔