ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈکیتی کے کیس میں ڈی ایس پی ملزم عمیر طارق کی ضمانت منظور کرلی۔
کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت نمبر 2 کے روبرو اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈکیتی کے کیس میں ڈی ایس پی ملزم عمیر طارق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
پراسیکیوشن نے ملزم ڈی ایس پی عمیر طارق کو بے قصور قرار دیتے ہوئے عدالت میں اسکروٹنی نوٹ جمع کروایا۔
اسکروٹنی نوٹ میں کہا گیا کہ ڈی ایس پی عمیر کسی جرم کا ذمہ دار نہیں پایا گیا، واقعہ ہونے کے بعد 2 دن تک مقدمہ بغیر کسی وجہ کے درج نہیں کیا گیا، مدعی کے بیان کی کاپی اور تحقیقاتی کمیٹی کی کاپی چالان میں موجود نہیں، ریکارڈ کے مطابق ایس ایس پی جنوبی عمران قریشی نے ایس ایس پی غربی اور ڈی آئی جی غربی کو اطلاع دی تھی، عمران قریشی کو وفاقی ادارے اطلاع ملی تھی مگر تفتیشی افسر نے انکا بیان ریکارڈ نہیں کیا۔
نوٹ میں کہا گیا کہ چھاپے کا پورا منصوبہ عمران قریشی کا ہے، اُسکی گاڑی استعمال ہوئی ہے، عمران قریشی کو بری الزمہ نہیں قرار دیا جا سکتا، عمران قریشی بیان یہ بتا رہا ہے کہ اس نے چھاپے کا حکم دیا، عمیر بجاری نے اپنے فرض کی تعمیل کی،اطلاع دینے والے افراد چھاپے کا وقت اور بعد میں موجود تھے، اُنہیں بھی شامل تفتیش کرنا چاہیئے۔
عدالت نے مؤقف سننے کے بعد ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اورنگی ٹاون ڈکیتی: گرفتار ڈی ایس پی مزید 2 بڑی وارداتوں میں ملوثنکلا
پولیس کے مطابق ملزم عمیر طارق باجاری عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، پولیس کا الزام ہے کہ ملزم کے خلاف اورنگی ٹاؤن میں تاجر ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی ڈکیتی ماری تھی، ملزم کے خلاف تاجر شاکر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔