عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2047 ڈالر پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب منگل کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر دو لاکھ 17ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے ہوگئی۔