امریکا نے بحیرہ احمر کی حفاظت کے لیے نئی فوج تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ یمن میں حوثیوں کے حملوں کا جواب دینے کے لیے تشکیل دی جانے والی اس فوج میں 10 ممالک شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس 10 ملکی اتحاد میں امریکا کے علاوہ برطانیہ ، کینیڈا، فرانس ، اٹلی،اسپین، ناروے ، نیدر لینڈز ، بحرین شامل ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ لائیڈ آسٹن نے بتایا کہ بحیرہ احمرعالمی تجارت کے بڑے راستوں میں سے ہے۔ یہ فوج ۔امریکا اور 9 اتحادیوں کے تجارتی جہازوں کی حفاظت پر مامور ہوگی۔
امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فوجیوں پر مشتمل یہ فورس بحری تجارت کے کلیدی راستوں پر مشترکہ گشت کرے گی۔
گزشتہ ہفتے ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کا عمل تیز کردیا تھا۔ اس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی تھی
برٹش پٹرولیم نے کہا ہے کہ وہ بحیرہ احمد کے ذریعے سپمنٹس معطل کر رہی ہے۔ دنیا بھر کی متعدد تجارتی کمپنیوں نے بحیرہ احمر کے ذریعے شپمنٹس روک لی ہیں۔