میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے کام پر جماعت اسلامی نے بینر لگادیے ہیں، کام کوئی کرتا ہے اور جھنڈے اور بینر کوئی اور لگاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عوام ہوشیار رہیں شاہراہ نورجہاں کی تعمیر کا سنگ بنیاد میں نے رکھا اور کام بھی کرا رہا ہوں، پیپلز پارٹی کے کارکن نگرانی بھی کرتے ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ کام کوئی کرتا ہے اور جھنڈے اور بینر کوئی اور لگاتا ہے، میرے کاموں پر بینر جماعت اسلامی اور جھنڈے ایم کیو ایم نے لگا دئیے ہیں۔