ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کو 25 مئی کے لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں بری کردیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف 25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیسز میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کیسز کی سماعت ہوئی، سماعت سول جج نوید خان نے کی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو کیسز میں بری کردیا، اور کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔