سردی کا موسم اکثریت کیلئے نزلے زکام کی وجہ بننے کے ساتھ ساتھ انسانی طبعیت میں تھکاوٹ بھی لاتا ہے۔
موسمِ سرما میں تھکاوٹ کا محسوس ہونا دراصل جسمانی کمزوری ہے۔ اس لیےموسم میں گرم غذائیں انسانی جسم کو سکون بخشتی ہیں۔
اس موسم میں خشک میوہ جات اور گرم کھانوں کا استعمال انسانی صحت کو متعدد فوائد پہنچاتا ہے۔ سردیوں میں سب کی پسندیدہ اور اہم سوغات ’مونگ پھلی‘ ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر مونگ پھلی کے چند دانے آپ کی صحت کو یہ فوائد دے سکتے ہیں۔
دل کیلئے صحت مند مونو سیچوریٹڈ اور پولی انسیچوریٹڈ فیٹس سے بھرپور مونگ پھلی توانائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ یہ انسانی جسم کو سرد موسم کے دوران گرم رہنے میں مدد دیتی ہے۔
بدلتے موسم کے ساتھ اکثریت الرجی کا شکار ہوجاتی ہے۔ مونگ پھلی ہمارے مدافعتی نظام کو بڑھاتے ہوئے ہمیں الرجی میں مبتلا ہونے سے بچاتی ہے۔
وٹامن ای سے بھرپور مونگ پھلی اینٹی آکسیڈنٹس کے طور پر کام کرتی ہے جو موسمی بیماریوں کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔
مونگ پھلی میں موجود غذائیت صحت مند جلد کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔ موسمِ سرما کے دوران مونگ پھلی میں موجود بایوٹن خشک جلد کو بہترکرسکتے ہیں۔
مونگ پھلی میں موجود میگنیشیم، فاسفورس اور زنک جیسے اہم معدنیات مضبوط اور صحت مند ہڈیوں کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
موسمِ سرما میں گرم کپڑے اوررضائی چونکہ انسانی طبعیت کو پُرسکون رکھتے ہیں، اس لیے ان کے بغیر رہنے سے موڈ چڑچڑا ہوجاتا ہے۔
تاہم مونگ پھلی موڈ کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ مونگ پھلی میں موجود ایک آمائینو ایسڈ ’ٹرپٹوفین(tryptophan)‘ سیروٹونن کی پیداوار میں مدد کرتا ہے جو موڈ کو بہتر بناتا ہے۔
مونگ پھلی میں چونکہ گلائسیمک انڈیکس خاصا کم مقدار میں ہوتا ہے، اس لیے یہ خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔